چاندرات SMS

“اے چاند”

“اے چاند”
جب وہ تیری طرف دیکھیں
تو انہیں کچھ یاد دلانا
مدھر سے کچھ گیت سنانا
اور کہنا…………!
تمھیں کوئی یاد کرتا ہے
تیری آرزو ‘تیری امید کرتا ہے
کوئی آج بھی
تمھیں دیکھ کر عید کرتا ہے
————————-
چاند نکلا تومیں لوگوں سے لپٹ لپٹ کر رویا
غم کے آنسو تھے جو خوشیوں کے بہانے نکلے
————————–
اس عید پر
وہ میرے ساتھ نہیں
مگر وہ اس کی یادیں ‘اس کی باتیں
سب مجھے یاد ہیں
اس نے بھی مجھے یاد کیا ہوگا
پھر میرے خیالوں میں کھوئے ہوئے
تصور کے کسی لمے میں
دھیرے سے کہا ہوگا
عید مبارک